Organization

 تنظیمی ڈھانچہ

۔۱۔ قومی ملی شوریٰ کونسل    ۲۔ مرکزی کابینہ
۔۳۔ صوبائی کمیٹی        ۴۔ ڈویژنل کمیٹی
۔۵۔ ضلعی کمیٹی        ۶۔ ٹاﺅن و تحصیل کمیٹی
۔۷۔ یونین کونسل کمیٹی    ۸۔ دیہی کمیٹی
٭ قومی ملی شوری ٰ کونسل
۔۲۔ ارکان مجلس اکابرین کے تمام ارکان باہمی مشاورت سے ایک ممبر کو نگران مجلس اکابرین چنا جائے گا۔
۔۳۔ مجلس اکابرین کومحب وطن ریٹائرڈ تجربہ کار، دانشور، جہاندیدہ بزرگ افراد پر مشتمل ہوگی۔
۔۴۔مجلس اکابرین کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اس کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
۔۵۔ چیئر مین وکنونیئرمجلس اکابرین کے ارکان ہونگے۔
۔۶۔ تحریک کے منشور و دستور میں کسی بھی قسم کی ترمیم کا اختیار صرف قومی ملی شوری ٰ کونسل کو ہوگا۔
۔۷۔ تحریک کے مکمل اخراجات و آمدن کا مکمل حساب مرکزی کابینہ مجلس اکابرین کونسل کو ہر تین ماہ بعد دینے کی پابند ہوگی۔
۔۸۔ مجلس اکابرین ملکی و غیر ملکی حالات پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً حالات کے پیش نظر تحریک کو کال دے گی اور ہر ممبر و عہدیدار ان مجلس اکابرین کے احکامات ماننے کا پابند ہو گا۔
۔۹۔ مرکزی کابینہ کی تشکیل مجلس اکابرین کرے گی۔

 مرکزی کابینہ

٭چیئر مین ٭ کنونیئر ٭ انفارمیشن سیکرٹری ٭ مالیات سیکٹری
٭ آفس سیکٹری ٭ رابطہ سیکٹری ٭ تعلقاتِ عامہ
مرکزی کابینہ کے اراکین تمام تنطیمی امور کو چلانے کے ذمہ دار ہونگے اور تحریک کے نظم وضبط ، منشور و مقاصد ، تربیت اور تحریک کی مختلف تنظیموں کی نگرانی کریں گے جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے۔

 چیئر مین

۔۱۔ تحریک کا سربراہ ہو گا۔
۔۲۔ تمام تنظیمی امور کو دستور کے مطابق چلانے کا ذمہدار ہو گا مرکزی کابینہ کے تمام اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔
۔۳۔ چیئر مین مرکزی کابینہ سے مکمل مشاورت کے بعد تمام ذیلی کمیٹی کے نگران مقرر کریں گا۔
۔۴۔ تمام ذیلی کمیٹی نگران چیئر مین کی منظوری سے اپنی اپنی کابینہ تشکیل دے سکےں گے۔
۔۵۔ مرکزی کابینہ نیشنل کمیٹی یا کسی بھی ذیلی کمیٹی کے کسی بھی سربراہ یا ممبر کے خدانخواستہ انتقال یا استعفیٰ کی صورت میں خالی ہوجانے والی نشست پر کسی بھی ممبر کو عارضی طور پر یا معینہ مدت کے لئے نامزد کر سکتا ہے۔
۔۶۔ مرکزی کابینہ اپنی سہ ماہی رپورٹ اسے پیش کرنے کی پابند ہونگی۔
۔۷۔ مرکزی کابینہ اور نیشنل کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بلانے کا پابند ہوگا۔
۔۸۔ چیئر مین مرکزی کابینہ کی مشاورت سے نیشنل کمیٹی تشکیل دے گا جس میں ہر ڈویژن سے ایک ایک رکن چنا جائے گا۔
۔۹۔ چیئر مین مرکزی کابینہ کے مشورہ سے نیشنل کمیٹی و صوبائی کمیٹی کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی چنے گا جس کا سربراہ مرکزی کابینہ میں سے کوئی مرکزی سیکٹری ہو گا،یہ کمیٹی مختلف سیاسی ، مذہبی و سماجی تنظیموں ، اقلیتوں سے پیار و محبت بڑھانے اور ایک قوم ہونے کا احساس دلانے کے لئے ملاقاتیں اور دوسری تنظیموں کے اجتماعات میں شرکت کریں گی اور اپنے اجتماعات میں مدعو کریں گی۔
۔۱۱۔ چیئر مین کسی بھی رکن کو معزول کر کے اس کی رپورٹ مجلس اکابرین کو بھیج سکتا ہے مجلس اکابرین کے جواب آنے تک وہ عہدیدار یا رکن تحریکی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
۔۲۱۔مجلس اکابرین کا ممبر بھی ہوگا۔

 کنونیئر

۔۱۔کنونیئر تمام انتظامی امور کا سربراہ ہوگا۔
۔۲۔ کنونیئر ہر ماہ تحریک کا اجلاس پابندی سے طلب کرے گا اور اس کا ایجنڈہ جاری کرے گا اور اس کے علاوہ سابقہ اجلاس کی توثیق کرے گا۔
۔۳۔ اجلاس کی مکمل کاروائی کا ریکارڈ ضابطہ تحریر کرے گا۔
۔۴۔کنونیئر پارٹی میں ہونے والے اخراجات کی جانچ پڑتال کے لئے سیکٹری مالیات کی ذیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دے گا جس سے ہر ماہ رپورٹ لے کے مرکزی کابینہ ،مجلس اکابرین اور نیشنل کمیٹی کو دینے کا پابند ہوگا۔
۔۵۔کنونیئر تحریک کے منشور و مقاصد کے حصول کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔
٭انفارمیشن سیکرٹری:
تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے مکمل رابطے میں رہے گا تمام پروگراموں کی خبریں میڈیا کو دے گا اور اس کا ریکارڈ رکھے گا ۔ اپنی کرمزی قیادت کو میڈیا سے ملانے کا انتظام کرے گا خبروں کے علاوہ تحریک کے دیگر اشاعتی و نشری کاموں کا ذمہ دار ہو گا۔ تحریک کی انفارمیشن کمیٹی کا اپنے عہدے کے حساب سے بالترتیب ممبر ہو گا۔
٭مالیات سیکرٹری:
۔۱۔ تحریک کو ملنے والے فنڈز اور ہونے والے اخراجات کا مکمل ذمہ دار ہوگا اور ان کا ریکارڈ مرتب کرکے ماہانہ مالیاتی کمیٹی، مجلس اکابرین ، چیئر مین، سیکرٹری ی جنرل کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔
۔۲۔ آمدن میں اضافے کے لئے مخیر حضرات ،ممبران ہمدرد اور بیرون ملک پاکستانیوں سے راہ و رسم بڑھائے گا۔
۔۳۔ تحریک کی آمد ن کے لئے منافع بخش اسکیمز میں مرکزی کمیٹی کی مشاورت سے انویسٹمنٹ کرے گا الغرض تحریک کو مالی مسائل سے نکالنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گا۔

 آفس سیکرٹری

۔۱۔ تمام ریکارڈ جمع کر کے محفوظ کرے گا اور ضرورت پڑنے پر فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔
۔۲۔ مرکز میں آنے جانے والے تمام لوگوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا اور ان کی مہمانداری کے فرائض بھی انجام دے گا۔
۔۳۔ مرکز میں ہونے والے اجلاس اور دیگر امور کے مکمل انتظامات کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

 صوبائی کابینہ

۔۱۔ صوبائی کابینہ دس منتخب افراد پر مشتمل ہوگی۔
٭صوبائی صدر ٭ صوبائی نائب صدر ۴ ٭ صوبائی سیکرٹری جنرل
٭ صوبائی مالیات سیکٹری ٭ صوبائی آفس ایڈمن منیجر ٭ نگران تعلقاتِ عامہ
٭ انفارمیشن سیکرٹری ٭ نگران بین المذاہب ٭ نگران مذہبی امور

 صوبائی صدر

۔۱ ۔ صوبہ میں جاری تحریکی جدوجہد کا مکمل سربراہ ہوگا
۔۲۔ تمام صوبائی تنظیمی امور کو دستور کے مطابق چلانے کا ذمہ دار ہوگا صوبائی کابینہ کے تمام اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔
۔۳۔ صوبائی صدر صوبائی کابینہ سے مکمل مشاورت کے بعد تمام صوبائی ذیلی کمیٹیوں کے نگران مقرر کریں گا۔
۔۴۔ تمام ذیلی کمیٹیوں کے نگران صوبائی صدر کی منظوری سے اپنی اپنی کابینہ تشکیل دے سکے گے۔
۔۵۔ صوبائی صدر اپنے اختیارات عارضی طور پر چیئرمیناور کنونیئر کے علم میں لاتے ہوئے کسی بھی رکن کو تفویض کر سکتا ہے۔
۔۶۔ صوبائی کابینہ یا کسی بھی صوبائی ذیلی کمیٹی کے کسی بھی سربراہ یا ممبر کے خدانخواستہ انتقال یا استعفیٰ کی صورت میں خالی ہو جانے والی نشست پر کسی بھی ممبر کو عارضی طور پر ایک سال تک کی مدت کے لئے نامزد کر سکتا ہے۔
۔۷۔ مرکز کی جانب سے احکامات کا پابند ہوگا۔

 صوبائی نائب صدر

۔۱۔ صوبائی صدر کی غیر موجودگی میں صوبہ میں جاری تمام تحریکی امور کا انچارج ہوگا۔
۔۲۔ صوبائی صدر کی جانب سے کسی ایک کمیٹی کا سربراہ ہوگا۔
۔۳۔ تحریکی امور میں صوبائی صدر کی معاونت کرنے کا پابند ہوگا۔
٭صوبائی سیکرٹری جنرل:
۔۱۔ صوبائی سیکرٹری جنرل تمام انتظامی امور کا سربراہ ہوگا۔
۔۲۔ صوبائی سیکٹری جنرل ہر ماہ تحریک کا اجلاس پابندی سے طلب کرے گا اور اس کا ایجنڈہ جاری کرے گا اور اس کے علاوہ سابقہ اجلاس کی توثیق کرے گا اور تمام کاروائی سے مرکز کو مطلع کرے گا۔
۔۳۔ سیکرٹری جنرل تحریک کے منشور و مقاصد کے حصول کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

صوبائی مالیات سیکٹری

۔۱۔ تحریک کو ملنے والے فنڈز اور ہونے والے اخراجات کا مکمل ذمہ دار ہوگا اور انکا ریکارڈ مرتب کر کے ماہانہ مرکزی مالیاتی کمیٹی، صوبائی مجلس اکابرین، صوبائی صدر، صوبائی سیکٹری جنرل کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔
۔۲۔ آمدن میں اضافے کے لئے صوبائی مخیر حضرات، ممبران ، ہمدر دان سے راہ و رسم بڑھائے گا۔

 صوبائی آفس ایڈمن منیجر

۔۱۔ تمام ریکارڈ جمع کر کے محفوظ کر ے گا اور ضرورت پڑنے پر فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔
۔۲۔ صوبائی آفس میں آنے جانے والے تمام لوگوں کا ریکارڈ مرت کرے گااور ان کی مہمانداری کے فرائض بھی انجام دے گا۔
۔۳۔ صوبائی آفس میں ہونے والے اجلاس اور دیگر امور کے مکمل انتظامات کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

 نگران تعلقاتِ عامہ

۔۱۔ صوبہ بھر میں مختلف سرکاری افسران سے تعلقات قائم رکھے گا ۔
۔۲۔ صوبہ میں کسی بھی تحریکی ساتھی کے مسائل کا حل کروائے گا ۔
۔۳۔ صوبائی صدر کی جانب سے ایک کمیٹی کا سربراہ ہو گا

 نگران بین المذاہب

۔۱۔ صوبہ میں مختلف مذاہب کے رہنماﺅں سے رابطہ رکھے گا۔
۔۲۔ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری قائم کرے گا۔
۔۳۔ مختلف مذاہب کے مذہبی ایام پر تحریکی پروگراموں کا انعقاد کرے گا۔

 ڈویژنل کمیٹی

۔۱۔ ڈویژنل کمیٹی اضلاع میں تحریکی سرگرمیوں کی نگران ہوگی۔
۔۲۔ ڈویژن میں تحریکی ممبران، ہمدرد کی تربیت کے لئے ہفتہ وار تربیتی و فکری نشستیں منعقد کریں۔
۔۳۔ صوبائی کابینہ کی تشکیل میں صوبائی قیادت کو مشورہ دے گی۔
۔۴۔ اضلاع کمیٹی کی تشکیل میں صوبائی قیادت کو مشورے دے گی۔
۔۵۔ اضلاع میں جاری تربیتی و فکری نشستوں کی مکمل رپورٹ صوبائی کابینہ کو دینے کی پابندہوگی۔

 ضلعی ڈھانچہ

ذیل میں ضلع ‘ تحصیل‘ ٹاﺅن‘ یونین کونسل‘ دیہات اور محلوں کا ڈھانچہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں بھی وہ عہدے رکھے گئے ہیں جو کہ صوبہ اور ڈویژن میں ہیں۔ تمام عہدیداران اپنے اپنے عہدے کے حساب سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین کر کے کام کریں گے مثلاً صوبائی سیکرٹری مالیات کی طرح ضلعی سیکرٹری مالیات کے قوائد و ضوابط ہونگے فرق ان کے عہدے کا ہو گا۔

Close