(24 نیوز)ممبئی سے ایٹمی آلات و مواد کی چوری، تابکاری مواد بلیک مارکیٹ میں فروخت؟پاکستان میں نیوکلیئر دہشتگردی کا خطرہ، عبداللہ حمید گل نے ہولناک انکشافات کردیئے۔
عبداللہ حمید گل نے ممبئی سے ایٹمی آلات و مواد کی چوری سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی کے بھابھا اٹامک انرجی سینٹر سے چوری شدہ ریڈیو ایکٹیو ڈیوائس رکھنے کے الزام میں جمعہ کے روز بھارتی شہر دہرادون میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ ڈیوائس ایک ریڈیو گرافی کیمرہ ہے جو سابق انکم ٹیکس کمشنر شویتابھ سمن کی رہائش گاہ سے برآمد کیا گیا تھا.
پولیس کو بروک ووڈ سوسائٹی میں شویتابھ سمن کے فلیٹ میں آنے والے کچھ مشتبہ افراد کے بارے میں اطلاع ملی، جو ممکنہ طور پر تابکار مواد اور دیگر اشیاء لے کر جا رہے تھے۔ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ افراد مبینہ طور پر ڈیوائس کی خرید و فروخت کے بارے میں بھی بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود پانچ افراد سے جو ڈیوائس برآمد کی, “ریڈیو گرافی کیمرا ” اس پر جو تیار کردہ بورڈ آف ریڈی ایشن اینڈ آسوٹوپ ٹیکنالوجی، حکومت ہند، محکمہ جوہری توانائی(بی اے آر سی بی اے آئی ٹی )ورسی اے ٹیکس نیو ممبئی تحریر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلیک باکس ملا جس میں انتباہی لیبل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں تابکار مواد موجود ہے اور اسے کھولنے سے تابکاری کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس طرح کا پہلا واقعہ نہیں ایسے پہلے بھی ہو چکے ہیں اور تقریبا 108 سے زائد مقدمات بھی ہو چکے ہیں،بہرحال اس تسلسل کیساتھ ہونے والے ان واقعات نے بھارت نیوکلئیر پروگرام کے تشویشناک ناقص سیکورٹی انتظامات کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے۔